”راجہ گدھ‘‘، ”بستی‘‘ اور”جنت کی تلاش‘‘

سوال: اشفاق احمد اور بانو قدسیہ میں سے آپ بڑا ادیب کسے تصور کرتے ہیں؟

ممتاز مفتی: بانو قدسیہ کو۔۔۔ اشفاق احمد تو پروپیگنڈے میں جا کر پھنس گیا۔ وہ تو ریڈیو اور ٹی وی کے لئے لکھتا ہے۔ ادب کے لیے تو اس نے کچھ لکھا ہی نہیں ۔میں تو اسے مانتا ہی نہیں ہوں۔ بانو قدسیہ بہت اچھی رائٹر ہے۔ اشفاق احمد تو پروپیگنڈہ رائٹر ہے۔ وہ ڈگڈگی بجاتا ہے۔ یہ میری دیانت دارانہ رائے ہے خواہ اس رائے پر مجھے کتنے ہی جوتے پڑیں۔

سوال:‌ ”راجہ گدھ‘‘، ”بستی‘‘ اور”جنت کی تلاش‘‘ میں آپ کو کونسا ناول پسند آیا؟

ممتاز مفتی: مجھے ”راجہ گدھ‘‘ اچھا لگا۔


کتاب: ”یہ صورت گر کچھ خوابوں کے‘‘ از ڈاکٹر طاہر مسعود، اشاعت چہارم، 2012ء، دوست پبلیکیشنز، اسلام آباد

اپنا تبصرہ بھیجیں